اپوزیشن اتحاد کے وفد کی جماعت اسلامی کے اسلام آباد مرکز آمد، قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی ہے، تاہم جماعت اسلامی نے اس پر فوری طور پر کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا وفد اسد قیصر کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اسلام آباد مرکز پہنچا، جہاں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملاقات کی گئی۔

مزید پڑھیں: فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان

ملاقات کے دوران قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ بعد ازاں دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔

یہ کانفرنس جمہوریت کے فروغ کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، اسد قیصر

اس موقع پر اسد قیصر نے کہاکہ جماعت اسلامی کو قومی کانفرنس میں اس لیے مدعو کیا گیا ہے کیونکہ اس کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے، اور یہ کانفرنس جمہوریت کے فروغ کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک جس سمت جا رہا ہے وہ قومی مفاد کے خلاف ہے اور مشرق و مغرب دونوں جانب حالات تشویشناک ہیں۔

اسد قیصر نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج 16 دسمبر ہے، اور اسی دن 11 سال قبل پشاور میں دلخراش سانحہ پیش آیا تھا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں اور شہدا کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا تھا، مگر بدقسمتی سے اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی بہنیں اب بھی بیٹھی ہیں لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو غیر قانونی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

اسد قیصر کے مطابق قومی کانفرنس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی اور یہ ایک آئینی و جمہوری حق ہے۔

قومی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ شوریٰ کرےگی، لیاقت بلوچ

دوسری جانب جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آج کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ملکی حالات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت امیر جماعت اسلامی اور شوریٰ تک پہنچا دی جائے گی، جو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے، تاہم ماضی میں جماعت اسلامی ایسی کانفرنسز میں شرکت کرتی رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت کا پیغام اسد قیصر تک پہنچا دیا گیا ہے اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پیغام بھی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور شدید معاشی بحران موجود ہے۔

ان کے مطابق ملک میں نافذ ہائبرڈ نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور وزیر اعظم کے بیرونی دوروں کے باوجود عوام بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

’ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے‘

انہوں نے مزید کہاکہ عام شہری شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا، معاشی بہتری ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: صوابی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پاور شو، ہم نے چوروں کی حکومت کا راستہ روکنا ہے، محمود اچکزئی

افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشیدگی کے بجائے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے اور امریکا یا بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر دوستی کو فروغ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی نیوز کو انٹرویو، ‘ویڈیو بیان میں کونسی بات جھوٹ ہے؟’

این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں