وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے اسلام آباد کی جائیدادوں کا نیا ویلیو ایشن ٹیبل معطل کردیا۔
ملک بھر میں ویلیو ایشن ٹیبلز 29 اکتوبر 2024 کو نظرثانی کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد میں فیڈرل ٹیکس محتسب میں زیر التوا شکایات کے باعث یہ عمل مؤخر رہا۔
مزید پڑھیں: ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تیاری مکمل، بھاری جرمانے تجویز
اسلام آباد کے لیے 8 دسمبر 2025 کو ایس آر او جاری کیا گیا جس پر عوام الناس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے درج ویلیوز کو حقیقی مارکیٹ ریٹس سے زیادہ قرار دیا۔
نئے ویلیوایشن ٹیبل کے نفاذ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس پراپرٹی کی اصل مارکیٹ قیمت سے بڑھ گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی آر نے عوام اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے اعتراضات کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درست قرار دیے گئے۔
بعد ازاں اسلام آباد کے لیے ویلیو ایشن ٹیبل کی دوبارہ جانچ پڑتال اور از سر نو تعین کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے زمین خریدنے کی راہ ہموار، کیا طریقہ کار ہوگا؟
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آر او 2392(1)/2025 کو 31 جنوری 2026 تک یا نظرثانی شدہ ایس آر او کے اجرا تک (جو بھی پہلے ہو) معطل رکھا جائے گا۔














