این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا، وسائل کی تقسیم کا معاملہ ازسر نو دیکھا جائےگا، رانا ثنااللہ

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا فیصلہ ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں گی، اور وسائل کی تقسیم کا معاملہ از سر نو دیکھا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر تمام اتحادیوں کو منایا جائےگا۔

مزید پڑھیں: وزیرخزانہ کا معاشی اصلاحات پرزور، این ایف سی پر جنوری تک پیش رفت کا اعلان

رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان ملک میں مسلح جدوجہد کرنے پر بضد ہیں، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھے، جس سے معاملہ سلجھ بھی سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ماضی میں بھی مسلح جدوجہد کرکے دیکھ لیا، اب اگر ایک بار پھر ان کی پارٹی ایسا کرےگی تو قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ مسلح جدوجہد مسئلے کا حل نہیں، لیکن عمران خان ہر فیصلہ خود کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ اگر فیصلے انہوں نے کرنے تھے تو عظمیٰ خان کے ذریعے جیل سے پیغام کیوں بھیجا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے دیگر صوبوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے تعاون طلب کر لیا

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی سیاسی الائنس نہیں بن سکتا، کیوں کہ کوئی سیاسی جماعت عمران خان کی مسلح جدوجہد کی حمایت نہیں کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’الّن‘ کی یاد میں

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی نیوز کو انٹرویو، ‘ویڈیو بیان میں کونسی بات جھوٹ ہے؟’

این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں