یورپی یونین نے بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے الیکشن آبزرویٹری مشن تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 12 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے۔
یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ویب سائٹ پر منگل کو جاری بیان کے مطابق، یہ مشن بنگلہ دیشی حکام کی رسمی دعوت پر بھیجا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس نے کیا۔
یہ بھی پڑھیے: یورپی یونین کمشنر کا غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف، پاکستان کے دورے کا اعلان
یورپی یونین نے اس مشن کے چیف آبزرور کے طور پر یورپی پارلیمنٹ کے رکن ایوارز ایجابس کو تعینات کیا ہے۔ ایجابس نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں یورپی یونین الیکشن آبزرویٹری مشن کی قیادت کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ٹیم آزاد اور غیر جانبدارانہ جائزہ لے گی تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشن بنگلہ دیش کے عوام کی خواہشات اور مضبوط جمہوری اداروں، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے یورپی یونین کی مسلسل حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: نوجوان سیاسی رہنما پر فائرنگ کے بعد سیکیورٹی سخت، 2 افراد گرفتار
یورپی یونین کے انتخابی مشاہدتی مشن دنیا بھر میں انتخابی عمل میں شفافیت، اعتماد اور عوامی بھروسہ بڑھانے کا اہم ذریعہ تصور کیے جاتے ہیں۔














