پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا اپنی فضائی حدود 2 دن کے لیے جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟
نئے نوٹم کے مطابق بھارتی طیارے 23 جنوری 2026 تک پاکستان کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر اٹھایا گیا تھا اور اس کا اطلاق تمام کمرشل اور نجی بھارتی پروازوں پر ہوگا۔














