رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز میں بتایا کہ رواں برس مجموعی طور پر 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا۔ ان میں سے 24 ہزار سعودی عرب، 6 ہزار دبئی، اور 2,500 آذربائیجان سے آف لوڈ ہوئے۔

مزید پڑھیں: 55 آف لوڈ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کیوں نہیں ملی؟

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ سال غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 8 ہزار تھی، جو اس سال کم ہو کر 4 ہزار رہ گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آف لوڈنگ دستاویزات، ڈیٹا اور آن لائن ویریفکیشن کی بنیاد پر کی جاتی ہے، اور اکثر مسافروں کے پاس یونیورسٹی، کورس یا ملازمت سے متعلق مکمل معلومات نہیں ہوتیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال سعودی عرب نے بھیک مانگنے کے الزام میں 56 ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا۔ کمبوڈیا جانے والے 24 ہزار افراد میں سے 12 ہزار اب تک واپس نہیں آئے، جبکہ برما سیاحتی ویزے پر جانے والے 4 ہزار میں سے 2,500 افراد واپس نہیں لوٹے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے 35 مسافر کیوں آف لوڈ ہوئے؟

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان غیر قانونی یورپ سفر میں ٹاپ فائیو ممالک میں شامل تھا، تاہم مؤثر پالیسیوں کے باعث اب پاکستان اس فہرست سے باہر ہو چکا ہے۔ دبئی اور جرمنی نے پاکستانی سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ فری سہولت فراہم کی ہے۔

رواں سال 85 لاکھ پاکستانی بیرون ملک گئے جبکہ 226 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ گزشتہ 3 ماہ میں ایران بارڈر کے ذریعے غیر قانونی سفر کی کوشش کرنے والے 450 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب