فاروق ستار کا سازش کے تحت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کا الزام

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی کو ایک بار پھر سازش کے ذریعے دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کارکن حاجی شہزاد کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ ان کے کارکن کو شہر کے پُر رونق علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کامران فاروقی 9 سال پرانے 2 مقدمات میں بری

انہوں نے کہاکہ سرجانی اور ملیر میں پارٹی کے کامیاب جلسوں سے مخالفین خوفزدہ ہیں، ایم کیو ایم مستحکم ہو رہی ہے اور ایم این اے کے فنڈز کے ذریعے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

فاروق ستار نے سندھ کے آئی جی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حاجی شہزاد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

قبل ازیں، نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں حاجی شہزاد کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم میں دھڑے بندی، کیا پارٹی مجبوری کے تحت متحد ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو کراچی میں چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں واٹر بورڈ کا ایک ملازم ہلاک ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ بظاہر ٹارگٹڈ کلنگ تھی، جبکہ ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ جاں بحق حاجی شہزاد نیو کراچی یو سی 8 کے جوائنٹ انچارج تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ