سوڈان میں باغیوں کا پاور پلانٹ پر حملہ، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوڈان کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد کئی ریاستوں میں شدید بلیک آؤٹ ہو گیا، جب ایک اہم پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ حملے نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے کیے گئے۔

اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری جنگ میں دسیوں ہزار افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں پر حملے کی شدید مذمت

پورٹ سوڈان کے ایک سرکاری عہدیدار عبدالرحیم الامین کے مطابق جمعرات کے روز ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے پاور پلانٹ پر ڈرون حملوں کے بعد سے بجلی مکمل طور پر بند ہے اور حکام بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں، قومی بجلی کمپنی کے مطابق حملوں کے باعث متعدد ریاستوں میں بلیک آؤٹ ہوگیا ہے۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے نیل اسٹیٹ کے شہروں اتبرا، الدامر اور بربر پر 35 ڈرونز داغے گئے، جن میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ اتبرا میں المقریں پاور اسٹیشن کے ٹرانسفارمرز پر حملے کیے گئے، جہاں آگ اور دھوئیں کے مناظر دیکھے گئے۔

پاور اسٹیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق ابتدائی حملے کے بعد امدادی کارکنوں پر دوسرا حملہ کیا گیا، جس میں 2 امدادی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ صوبائی حکومت نے بھی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں شہید ہونے والے بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں کی تفصیل جاری

یہ پاور اسٹیشن سوڈان کے بجلی کے نظام کا اہم مرکز ہے، جہاں سے ملک کے سب سے بڑے آبی بجلی منصوبے میروے ڈیم کی بجلی مختلف علاقوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دریائے نیل اور بحیرہ احمر کے کنارے واقع کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ پھیل چکا ہے۔

ایمرجنسی لائرز نامی تنظیم کے مطابق اتبرا میں فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک کمسن بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ قومی بجلی کمپنی نے بتایا کہ پاور اسٹیشن میں آگ تاحال بجھائی جا رہی ہے۔

ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے تاحال حملوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان کی جنگ دنیا کا بدترین انسانی بحران بن چکی ہے، جبکہ حالیہ مہینوں میں عام شہریوں کے خلاف تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان کے تیل، سونے و دیگر قدرتی وسائل پر قابض کون؟

ادھر سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان بحران کے حل پر بات چیت کے لیے قاہرہ روانہ ہوئے، جہاں مصری قیادت سے ملاقات متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟