رحیم یار خان میں صحافی کو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کے بارے میں سوال کرنے پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا جس پر صحافی نے کہا کہ اگر صحافی کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے تو عام شہریوں کا حال کیا ہوگا۔
روزنامہ خبریں کے صحافی امداد علی نے بتایا کہ وہ محض معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کے بارے میں پولیس سے سوال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا، ’اگر ایک صحافی کا یہ حال ہوا ہے تو عام عوام کے ساتھ کیسا سلوک ہوتا ہو گا۔ ایک بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی تھی میں نے پوچھا کہ آیا آپ کے پاس لائسنس ہے تو انہوں نے میرے ساتھ مار پیٹ کی ہے‘۔
روزنامہ خبریں رحمییارخان سے صحافی امداد علی نے کسی پولیس والے سے بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی کا پوچھنا جرم بن گیا
سنئے امداد علی سے pic.twitter.com/30WxdX38uw— Nadir Baloch (@BalochNadir5) December 18, 2025
اس واقعے کے بعد صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کے اس رویے کی شدید مذمت کی ہے اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی کا سوال پوچھنا جرم بن گیا ہے۔














