مراکش نے اردن کو اضافی وقت میں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر عرب کپ اپنے نام کرلیا، اس کامیابی میں عبدالرزاق حمد اللہ کے 2 گول شامل تھے۔
مراکش نے میچ میں اپنی برتری کا آغاز چوتھے منٹ میں کیا، جب مرکزی دائرے سے اسامہ کے جرات مندانہ شاٹ کی بدولت گیند کو اردنی گول کیپر یزید ابولائلہ کی بے خبری میں گول پوسٹ میں جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں:
2026 کے عالمی کپ میں شامل اردن نے دوسرے ہاف میں علی علوان کے ہیڈر اور پنالٹی کے ذریعے مقابلہ برابر کیا۔ علوان نے 48 ویں اور 68 ویں منٹ میں گول کیے۔
Congratulations to Morocco on winning the FIFA Arab Cup 2025 trophy after a remarkable tournament. Congratulations as well to Jordan on a memorable performance, and thank you to Qatar for the exceptional organisation of the championship. pic.twitter.com/z8CtmNYZeQ
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) December 18, 2025
تاہم، حمد اللہ نے اختتامی منٹوں میں گول کیا جس سے میچ اضافی وقت میں چلا گیا، اور پھر حمد اللہ نے قریب سے گول کر کے فتح مراکش کے نام کردی۔
مراکش نے کئی یورپ میں مقیم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باوجود ایک اور کامیابی حاصل کی، جو افریقی نیشنز کپ کی تیاری کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: عرب کپ، فلسطین کوارٹر فائنل میں جگہ نہ بناسکا، سعودی عرب نے آخری لمحات میں کامیابی حاصل کرلی
یہ وہی ٹیم ہے جو 3 سال قبل قطر میں ہونے والے عالمی کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی افریقی اور عرب قوم بنی تھی، جہاں اس نے اسپین اور پرتگال کو ہرا کر فرانس کے ہاتھوں شکست کھائی۔
مراکش نے اکتوبر میں انڈر-20 عالمی کپ میں ارجنٹینا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر پہلی عرب قوم کے طور پر عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیاتھا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم
مراکش کی انڈر-17 ٹیم نے عالمی کپ کے کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کی جبکہ انڈر-23 ٹیم نے افریقی نیشنز کپ جیتا اور پیرس 2024 اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا، جہاں اس نے کانسی کے تمغے جیتے۔
مراکش 21 دسمبر سے 18 جنوری تک افریقی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا۔












