ڈھاکہ یونیورسٹی میں شیخ مجیب ہال کا نام ’شہید عثمان ہادی ہال‘ رکھنے کا مطالبہ

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ڈھاکہ یونیورسٹی میں کچھ طالب علم رہنماؤں کی جانب سے شیخ مجیب الرحمان ہال کا نام تبدیل کر کے اسے ’شہید عثمان ہادی ہال‘ رکھنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد یونیورسٹی میں بحث اور بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی میت بنگلہ دیش پہنچ گئی، رقت آمیز مناظر

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق طلبہ نے رات گئے ہال کے مرکزی دروازے پر ایک بڑا بینر لگا دیا، جس پر لکھا تھا کہ یہ ہال اب ’شہید عثمان ہادی ہال‘ کہلائے گا۔ اس واقعے کے بعد معاملہ تیزی سے میڈیا اور انتظامیہ کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق ہال یونین کے نائب صدر محمد مسلم الرحمان کا کہنا ہے کہ عثمان ہادی بھارتی اثرات کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے مارے گئے تھے، اس لیے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہال کا نام تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔

یونین کے جنرل سیکریٹری ال صباح کا کہنا ہے کہ اس مطالبے پر طلبہ سے دستخط بھی لیے گئے اور اکثریت نے نام کی تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد، ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ

طالب علم رہنما چاہتے ہیں کہ اگلی یونیورسٹی سندیکیٹ میٹنگ کے ایجنڈے میں نام کی تبدیلی کو شامل کیا جائے تاکہ اس فیصلے کو سرکاری طور پر منظور کرایا جا سکے۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی حتمی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور