وفاقی حکومت کے ترجمان مشرف زیدی نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی صحت کے حوالے سے ان کے بیٹوں کے بیانات کی تردید کر دی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم، پولیس کارروائی کے بعد بہنیں لاہور روانہ
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مشرف زیدی نے کہاکہ اس معاملے میں عمران خان کی بہن زیادہ درست معلومات فراہم کر سکتی ہیں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے گزشتہ 10 دنوں میں دو بار ان سے ملاقات کی ہے۔
مشرف زیدی کے مطابق عمران خان قریباً 860 دن سے قید میں ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی بہنوں سے 137 سے 140 ملاقاتیں کی ہیں۔
حکومتی ترجمان نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے تین ہفتوں تک کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، کیونکہ ہر بار سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوتے اور ان کی وکلا یا خاندان سے ملاقاتیں سیاسی رنگ اختیار کر لیتی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی اور انتظامی عدم استحکام ایک تسلسل کی صورت اختیار کیے ہوئے ہے، جس کی مثالیں ماضی میں بھی ملتی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار
مشرف زیدی نے یاد دلایا کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال کے وقت نواز شریف جیل میں تھے، جبکہ اس وقت ملک میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حکومت موجود تھی۔














