پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار سیالکوٹ میں احتجاجی ریلی سے گرفتار

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما عمر ڈار کو سیالکوٹ میں احتجاجی ریلی سے گرفتار کرلیا گیا۔

عمر ڈار عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزا کے خلاف احتجاجی ریلی میں شریک تھے، جہاں ان کی والدہ ریحانہ ڈار بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

بعد ازاں ریحانہ ڈار نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جعلی اور جھوٹی سزا کے خلاف آواز اٹھانے پر میرے بیٹے عمر ڈار کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ گرفتاری کسی ایک فرد کے خلاف نہیں، یہ ہر اس آواز کے خلاف ہے جو جعلی فیصلوں، جھوٹے مقدمات اور مسلط کردہ نظام کو چیلنج کرے۔

ریحانہ ڈار نے کہاکہ جب عدالتوں کے فیصلے کمزور ہوں، دلائل ختم ہو جائیں اور سچ سے خوف پیدا ہو جائے تو پھر ہتھکنڈے، گرفتاریاں اور دھمکیاں ہی آخری سہارا رہ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ظلم کے خلاف احتجاج بغاوت قرار دیا جا رہا ہے لیکن یاد رکھیں کارکنوں کو گرفتار کرنے سے تحریکیں دفن نہیں ہو سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ظلم جتنا بڑھاؤ گے، اس کے خلاف مزاحمت اتنی ہی مضبوط ہو گی۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور ہر قیمت پر کھڑے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں