حکومتِ پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
حکومتِ پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ pic.twitter.com/MZr6Qi0Nvg
— Imran Ghouri (@i_ghouri) December 22, 2025
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز اور یونیورسٹیاں 23 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک بند رہیں گی، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں 12 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوں گی اور تمام کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس کے 4 سالہ پروگرامز اور تمام امتحانات متعلقہ بورڈز اور یونیورسٹیوں کے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ یہ تعطیلات کے احکامات صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوں گے۔














