بوڑھے لیپ ٹاپ کو جوان بنانا چاہتے ہیں تو یہ آسان ٹیپس آپ کے لیے ہیں

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند سال استعمال کے بعد ہمارا لیپ ٹاپ سست روی دکھانے لگتا ہے جو بہت ہی پریشان کن ثابت ہوتا ہے لیکن چند آسان اقدامات کے ذریعے آپ اپنے پرانے لیپ ٹاپ کو دوبارہ تیز اور نئے کی طرح کام کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

گرد و غبار کی صفائی

گرمی اور اوور ہیٹنگ کے مسائل اکثر گرد و غبار کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

کی بورڈ، وینٹس اور فینز کو کمپریسڈ ایئر سے صاف کریں۔

ماہر صارفین داخلی حصے بھی احتیاط کے ساتھ صاف کر سکتے ہیں۔

غیر ضروری ایپس سے جان چھڑائیں

بلاوجہ کی ایپس اور ٹرائل ورژنز سسٹم کی اسپیس استعمال کرتے ہیں۔

انہیں ہٹا کر سسٹم ریسورسز آزاد کریں۔

Windows: Task Manager > Startup

Mac: Storage > Manage

اسٹوریج اور ڈسک مینجمنٹ کو بہتر بنائیں

عارضی فائلیں اور سسٹم کچرا بھی کارکردگی متاثر کرتے ہیں۔

 ونڈوز میں ڈسک کلین اپ یا میک میں اسٹوریج منیجمنٹ  استعمال کریں۔

ریم اپ گریڈ کریں

زیادہ RAM لیپ ٹاپ کی کارکردگی بہتر بناتی ہے اور ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔

ای ایس ڈی میں تبدیلی کریں

اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں ایچ ڈی ڈی ہے تو اسے ایس ایس ڈی سے بدلیں تاکہ بوٹ اور ڈیٹا ایکسیس کی رفتار نمایاں طور پر بڑھے۔

اوپریشن سسٹم انسٹال کریں

اگر مسائل برقرار رہیں تو آپریشن سسٹم کو دوبارہ انسٹال کریں۔ لیکن اپنے ڈیٹا کا بیک اپ لینا مت بھولیں۔

ونڈوز کے لیے ’ری سیٹ دِس پی سی‘۔ میک کے لیے ریکوری موڈ کے ذریعے macOS دوبارہ انسٹال کریں۔

آپریشن سسٹم اور ڈرائیورز کو اپ ڈیٹ کریں

تازہ ترین سیکیورٹی پیچز اور کمپٹیبیلٹی کے لیے او ایس اور ڈرائیورز اپ ڈیٹ رکھیں۔

ایچ ڈی ڈی کی ڈیفراگمنٹ کریں (صرف HDD کے لیے)

HDD کی ڈیٹا ایکسیس کی رفتار بڑھانے کے لیے ڈیفراگمنٹیشن ضروری ہے، ای ایس ڈی کو اس کی ضرورت نہیں۔

بیک گراؤنڈ ایپس اور سروسز کو منظم کریں

غیر ضروری ایپس کو بند کریں تاکہ سی پی یو اور میموری محفوظ رہیں۔

Windows: Task Manager > Startup

Mac: System Preferences > Users & Groups > Login Items

باقاعدہ دیکھ بھال کریں

اپ ڈیٹس، ڈسک کلین اپ اور مالویئر اسکین کے لیے وقتاً فوقتاً چیک کریں تاکہ لیپ ٹاپ کی کارکردگی برقرار رہے۔

الغرض ان 10 اقدامات پر عمل کر کے آپ اپنے لیپ ٹاپ کی عمر بڑھا سکتے ہیں، کارکردگی بہتر کر سکتے ہیں اور نئے مہنگے لیپ ٹاپ کی خریداری مؤخر کرسکتے ہیں۔

اس بات کی قوی امید ہے کہ مناسب دیکھ بھال اور اپ گریڈ کے ساتھ آپ کا پرانا لیپ ٹاپ دوبارہ بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘