پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کرنے کے لیے 2 نئی ٹیموں کی فروخت کے ٹینڈر کے حوصلہ افزا اور غیر معمولی نتائج کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ مدت میں کل 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں توسیع: پی سی بی نے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ دوسری بار بڑھا دی
پی سی بی نے بتایا کہ ان بڈرز میں دنیا کے پانچ مختلف براعظموں سے کمپنیاں شامل ہیں، جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی بین الاقوامی مقبولیت کی واضح نشانی ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ اس بڈنگ مرحلے کے حتمی نتائج 27 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔
اس کے بعد تکنیکی طور پر اہل قرار پانے والے بڈرز کو 2 نئی ٹیمیں خریدنے کے لیے اوپن کمپیٹیشن بڈنگ میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، جو 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
پی سی بی نے زور دیا ہے کہ یہ عمل مکمل طور پر شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق ہوگا تاکہ پاکستان سپر لیگ کی ترقی اور توسیع کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھل گئے، رجسٹریشن کا اعلان
واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیموں کی تعداد 8 کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔














