پی ایس ایل میں توسیع: پی سی بی نے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ دوسری بار بڑھا دی

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے عمل کے دوران پی سی بی نے بولی جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دوسری بار بڑھا دی ہے۔ تاریخ میں توسیع بینک تعطیلات اور خواہشمند کمپنیوں کی درخواست پر کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 نئی پاکستان سپر لیگ ٹیموں کے حصول کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیڈ لائن 22 دسمبر سے بڑھا کر 24 دسمبر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھل گئے، رجسٹریشن کا اعلان

میڈیا رپورٹ کے مطابق اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس توسیع کی ایک وجہ اس دوران آنے والی 2 بینک تعطیلات ہیں، جبکہ بولی میں دلچسپی رکھنے والی متعدد کمپنیوں کی جانب سے مہلت طلب کیے جانے پر بھی فیصلہ بدلا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی دونوں نئی ٹیموں کے لیے نیلامی اب 8 جنوری کو ہوگی۔ یہ تاریخ بھی ابتدائی شیڈول سے ایک دن مؤخر کی گئی ہے کیونکہ پہلے مرحلے میں بولی کی ڈیڈ لائن میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی تھی۔

اس سے قبل ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں کے اضافی رجحان کے پیش نظر تاریخی توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کے بعد امریکا میں پی ایس ایل کا روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں حالیہ روڈ شو کے دوران بھی لیگ نے نمایاں بین الاقوامی توجہ حاصل کی، جہاں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے نئی ٹیمیں خریدنے کی دلچسپی ظاہر کی۔

پاکستان سپر لیگ 2016 میں پانچ ٹیموں سے شروع ہوئی تھی جبکہ 2018 میں چھٹی ٹیم شامل کی گئی۔ اب لیگ میں 2 مزید ٹیموں کی شمولیت پر پی سی بی کام کر رہا ہے، جس کے بعد آئندہ ایڈیشن سے پی ایس ایل 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ بن جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا یہ توسیعی عمل 7 سال بعد لیگ کا سب سے بڑا ڈھانچہ جاتی بدلاؤ تصور کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘