پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اپنے پہلے سرکاری دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر شاندار اور تاریخی استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لے کر فضائی سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کے صدر کا آج دورۂ پاکستان، سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات، اسلام آباد میں تعطیل

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا تھا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور جاری تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے اور عالمی سطح کی اہم صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے میں مشترکہ تعاون کی مثال ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس دورے سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کے صدر کا پہلا سرکاری دورۂ پاکستان، تجارت اور علاقائی استحکام پر بات چیت متوقع

صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے پیش نظر اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کر دیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دینے کی امید لے کر آیا ہے، جس میں سرمایہ کاری، تجارت اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورۂ پاکستان: تعلقات میں نئی پیشرفت کی امید

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو