سالانہ کواڈرینٹڈ میٹرو شاور (شہابی بارش) دسمبر کے آخر سے جنوری کے وسط تک نظر آئے گی، تاہم ماہرین کے مطابق اس کا عروج 4 جنوری کی رات ہوگا، جب صاف آسمان کی صورت میں فی گھنٹہ 120 تک شہابیہ دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیوجرسی میں ’شہابی چٹان‘ گھر پر آگری
ماہرین فلکیات کے مطابق زمین 28 دسمبر سے 12 جنوری کے دوران برفیلے ذرات اور گرد و غبار کے ایک بادل سے گزرے گی، جس کے باعث شہابی بارش دکھائی دے گی۔ اس دوران نیلے رنگ کے شہابیے باریک لکیروں کے ساتھ آسمان کو روشن کریں گے۔
Just watched a meteor shower, it was beautiful. Did anyone else notice it.
I think that's what you call them, falling stars counted 25, all in a line. Love the night sky. It was near the sauce pan beautiful pic.twitter.com/3lQSyFdFJB— little old lady.lindy (@littlejackieboy) December 26, 2025
بتایا گیا ہے کہ 4 جنوری کی رات اس شہابی بارش کی سرگرمی اپنے عروج پر ہوگی، تاہم مکمل چاند کی وجہ سے دیکھنے کا معیار کچھ حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بہتر نظارے کے لیے روشنی سے پاک مقامات، جیسے دیہی علاقے یا شہری آبادی سے دور مقامات کا انتخاب کیا جائے۔

کواڈرینٹڈ شہابی بارش کو بہترین شہابی بارشوں میں شمار کیا جاتا ہے، جو ماہرین کے مطابق سیارچے 2003 ای ایچ ون سے پیدا ہوئی، جسے ایک معدوم دمدار ستارہ قرار دیا جاتا ہے۔ چونکہ اس شہابی بارش کا عروج چند گھنٹوں تک محدود رہتا ہے، اس لیے صاف اور تاریک آسمان میں اسے دیکھنے کا موقع خاص اہمیت رکھتا ہے۔













