وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ چھٹیوں کے باعث عدالتی سرگرمیاں محدود رہیں گی، دونوں عدالتوں میں صرف مخصوص بینچز ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔
وفاقی آئینی عدالت کا ججز روسٹر
وفاقی آئینی عدالت کے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ چھٹیوں کے باعث عدالت میں صرف ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا ایک شاندار فیصلہ
اعلامیے کے مطابق جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ ون مقدمات سنے گا۔
سپریم کورٹ میں 3 بینچز تشکیل
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات کی سماعت کے لیے 3 بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں قائم ہوں گے۔ اسلام آباد میں پرنسپل سیٹ پر جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ مقدمات سنے گا۔

یکم اور 2 جنوری کو لاہور بینچ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا، جبکہ کراچی میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق چھٹیوں کے باعث سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت میں صرف ارجنٹ نوعیت کے مقدمات ہی سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔














