سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان سے تاجکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشتگردی کے خلاف مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔














