ہر سال 25 مئی کو تھائی رائڈ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو تھائی رائڈ کی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔
تھائی رائڈ ایک غدود ہے جو ہماری گردن کے سامنے والے حصہ میں پایا جاتا ہے۔اس کی شکل تتلی جیسی ہوتی ہے۔
تھائی رائڈ میٹا بولزم، دل کی دھڑکن کو منظم کرنے اور متعدد اعضا کے افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تھائی رائڈ کی کمی یا زیادتی سے انسان تھائی رائڈ کی دو قسم کی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔
1۔ہائپر تھائی رائڈ ازم
اس صورت میں تھائی رائڈ تیز ہو جاتا ہے۔اس کی علامات میں بھوک زیادہ لگنا، وزن میں کمی، گرمی محسوس ہونا ،ہاتھ پاؤں میں پسینہ آنا اورکچھ لوگو ں کی دل کی دھڑکن خراب ہو جاتی ہے۔
2۔ہائپوتھائی رائڈ ازم
اس صورت میں تھائی رائڈ سست ہو جاتا ہے۔اس کی علامات میں بھوک کم لگنا،وزن کا بڑھانا،سردی لگنا،قبض،عورتوں کو ماہواری میں مسائل کا سامنا اور تھکن محسوس ہونا شامل ہیں۔
ماہرین غذایت نے ہائپو تھائی رائڈ ازم کے شکار افراد کے لیے 6 ایسے مشروبات بتائے ہیں جو ان افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
1۔سبز چائے
کچھ جڑی بوٹیاں جیسے اشوا گندھا اور ستا وری تھائی رائڈ کے لیے بہترین ہیں ان کی چائے بنا کر پی جا سکتی ہے۔
اسی طرح سبز چائے اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے لیے اچھا انتخاب ہو گا۔ان کو معمول کی چائے یا کافی کی جگہ پینے کی کوشش کریں یا صبح نہار منہ بھی ان کو لیا جا سکتا ہے۔
2۔سبز جوس
پتوں والی سبزیاں کلوروفل سے بھرپور ہوتی ہیں جس میں شفا بخژ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔آپ سبز پتوں والی مختلف اقسام کی سبزیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔جیسے کہ تازہ پالک،Kale(ایک قسم کی گوبھی)،دھنیا کے پتے،پودینہ اورکھیرے وغیرہ۔
3۔لسی
لسی پروبائیوٹکس کا ایک ذریعہ ہے۔جو گٹ(آنت) مائیکرو فلورا کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ہائپوتھائی رائڈ ازم کے باعث ہونے والی سوزش کوایک صحت مند اور مضبوط آنت کو کم کرے گی۔
ہائپوتھائی رائڈ ازم کے شکار افراد گھر میں بنی لسی کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں۔
4۔سرخ جوس
چقندر اور گاجر کا جوس فائٹو نیٹرنٹس اور لائکو پین کا ایک اچھا ذریعہ ہو سکتا ہے جو کہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔لیکن اس جوس کو تازہ بنا کر استعمال کریں۔
5۔ایپل سائڈر سرکہ
ایپل سائڈر سرکے میں الکلائن ہوتا ہے۔یہ شوگر کر بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
1کھانے کا چمچ سیب کے سرکہ کو پانی کے ساتھ پینے سے، کھانے کے بعدخون میں شوگر کی بڑھنے والی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
6۔ہلدی کا دودھ
ہلدی کے دودھ میں سوزش اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ہلدی والے دودھ کا استعمال بھی ہائپو تھائی رائڈ ازم والے افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔