پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعتی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوست ممالک قابل احترام لیکن برطانیہ کو بالکل درست اور بروقت ڈی مارش کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعتی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، خاص طور پر صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے خطے میں درپیش چیلنجز اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:یومِ قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر اسحاق ڈار کا پیغام: مذہبی ہم آہنگی اور برابری کے عزم کا اعادہ
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔














