ماضی کی مقبول ترین امریکی گلوکارہ ٹینا ٹرنر طویل علالت کے بعد سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے قریب واقع اپنے گھر میں ابدی سکون سے ہمکنار ہوگئیں۔
83 سالہ امریکی نژاد گلوکارہ نے اپنے پہلے شوہر کے گود لیے دو بیٹوں سمیت اپنے شوہر ایرن باخ کو پسماندگان میں سوگوار چھوڑا ہے۔
راک این رول کی ملکہ کے لقب سے مشہور ٹینا ٹرنر نے 1980 کی دہائی میں گریمی ایوارڈز کے لیے اپنی 8 نامزدگیوں میں سے 6 مرتبہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اسی عرصہ میں ان کے لگ بھگ ایک درجن گانے ٹاپ 40 میں شامل ہوئے، جن میں ٹپیکل میل، دی بیسٹ، پرائیویٹ ڈانسر اور بیٹر گڈ ٹو می شامل تھے۔
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ٹینا ٹرنر کے 1988 میں منعقدہ شو میں ایک لاکھ 80 ہزار شائقین موسیقی انہیں سننے اور دیکھنے آئے تھے جو کسی ایک گلوکار کے لیے کنسرٹ میں شریک سامعین کی بڑی تعداد میں سے ایک ہے۔
ٹرنر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں راک این رول کے ابتدائی سالوں کے دوران کیا جو بعد میں ایک MTV رجحان میں تبدیل ہوگیا۔ ان کے چارٹ ٹاپنگ گانے ’واٹز لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے ویڈیو میں انہوں نے نے محبت کو ’سیکنڈ ہینڈ ایموشن‘ کہا تھا۔
Before she was the Queen of Rock and Roll, Tina Turner was a farmer’s daughter in Tennessee. As a child, she sang in the church choir before becoming one of the most successful recording artists of all time.
In addition to being a once-in-a-generation talent that changed…
— President Biden (@POTUS) May 24, 2023
موسیقی کے تجربات اور دو ٹوک الفاظ کے گیتوں کے ذائقہ کے ساتھ ٹرنر نے 1980 کی دہائی میں گٹارسٹ آئیکے ٹرنر سے شادی کے بندھن سے آزاد ہو چکی تھیں۔
1960 اور 1970 کی دہائیوں میں ازدواجی اور میوزیکل پارٹنرشپ کے دوران اپنے سابق شوہر کی زیادتیوں کے بارے میں سپر اسٹار ٹینا ٹرنر نے دنیا کو اپنی زخمی آنکھوں، پھٹے ہوئے ہونٹوں، ٹوٹے ہوئے جبڑے اور دیگر زخموں کی صورت میں بیان کیا، جو اسے بار بار ایمرجنسی روم میں بھیجنے کا باعث بنتے تھے۔
گلوکارہ جینیٹ جیکسن نے رولنگ اسٹون کے شمارے میں ٹینا ٹرنر کے بارے میں لکھا ہے کہٹینا کی کہانی کسی مظلوم کی نہیں بلکہ ناقابل یقین فتح کی ہے، جس نے انہیں اب تک 100 بہترین فنکاروں کی فہرست میں 63 ویں نمبر پر رکھا ہے۔
ٹینا ٹرنر کے زیادہ تر ہٹ گانے دوسروں نے لکھے تھے لیکن انہوں نے شاعری کو اپنی ایک منفرد آواز کے ساتھ جاودانی بخشی۔ نیویارک ٹائمز سے وابستہ موسیقی کے نقاد جان پاریلس نے ان کی آواز کو پاپ موسیقی میں انتہائی منفرد آلات میں سے ایک تعبیر سے کیا۔
1993 کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں ٹینا ٹرنر کا کردار ادا کرنے پر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد اداکارہ انجیلا باسیٹ کے مطابق عظیم گلوکارہ نے دنیا کو اپنا آپ دکھانے میں ان کی مدد کی۔
’انہوں نے اپنا آپ ہمارے حوالے کردیا۔ ٹینا ٹرنر وہ تحفہ ہیں جو ہمیشہ ہی بہترین رہے گا۔‘
Tina Turner was raw. She was powerful. She was unstoppable. And she was unapologetically herself—speaking and singing her truth through joy and pain; triumph and tragedy. Today we join fans around the world in honoring the Queen of Rock and Roll, and a star whose light will never… pic.twitter.com/qXl2quZz1c
— Barack Obama (@BarackObama) May 24, 2023
رولنگ اسٹونز کے مک جیگر نے کہا کہ وہ ٹینا ٹرنر کی موت سے غمزدہ ہیں اور انہیں “متاثر کن، گرمجوشی، مضحکہ خیز اور فیاض” انسان تصور کرتے ہیں۔ ‘میرے ابتدائی دنوں میں انہوں نے میری بہت مدد کی اور میں اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔‘
امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹینا ٹرنر کو ایک نسل میں موجود واحد ٹیلنٹ قرار دیا جس نے امریکی موسیقی کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا۔ ’مشکلات اور یہاں تک کہ بدسلوکی پر قابو پاتے ہوئے، اس نے ایک طویل کریئر بنایا اور ایک زندگی اور میراث جو مکمل طور پر اس کی اپنی تھی۔‘
I’m so saddened by the passing of my wonderful friend Tina Turner.
She was truly an enormously talented performer and singer. She was inspiring, warm, funny and generous. She helped me so much when I was young and I will never forget her. pic.twitter.com/TkG5VrdxXO— Mick Jagger (@MickJagger) May 24, 2023
سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں آنجہانی گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے شادمانی اور پریشانی سے گزرتے ہوئے سچ کہا اور سچ گایا۔
’آج ہم دنیا بھر میں ان کے مداحوں کے ساتھ مل کر راک این رول کی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو ایک ایسا ستارہ تھیں جس کی روشنی کبھی نہیں گہنائے گی۔‘