تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 354 رنز بنائے، تاہم زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز شروع نہ کر سکی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ نے عوام کے دل جیت لیے: وزیراعظم کا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
ہرارے میں جاری سہ فریقی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا تھا۔














