بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بائیں ہاتھ کی اسپنر وشنوی شرما سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ کے دوران ایک غیر متوقع لمحے کی وجہ سے 20 میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اشتہارات کی بارش، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟
میچ کے دوران جوش میں کہی گئی ایک بات کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہ رہ سکی اور اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے چوتھے مقابلے میں وشنوی شرما نے شاندار بولنگ کے ساتھ ساتھ ایک انسانی اور فطری ردعمل کی وجہ سے شائقین بھی محظوظ ہوئے۔
سری لنکا کی اننگز کے 15ویں اوور کی تیسری گیند پر ایک ممکنہ رن آؤٹ کا موقع ضائع ہوا تو وشنوی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زیرِ لب ایک ناپسندیدہ لفظ ادا کر بیٹھیں جو براہ راست کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔
احساس شرمندگی اور کھسیانی مسکراہٹ
جیسے ہی انہیں احساس ہوا کہ یہ منظر اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے انہوں نے فوراً منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور شرمندگی بھری مسکراہٹ کے ساتھ ردعمل دیا۔؎ان کا یہ انداز اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے لیے ہنسی اور دلچسپی کا باعث بن گیا۔
مزید پڑھیے: خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
اگرچہ یہ لمحہ سوشل میڈیا پر زیادہ زیرِ بحث رہا تاہم میدان میں وشنوی شرما کی کارکردگی قابل تحسین رہی۔
ہائی اسکونگ میچ لیکن وشنوی کی شاندار بولنگ
ہائی اسکورنگ میچ میں جہاں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 400 سے زائد رنز اسکور کیے وشنوی نے غیر معمولی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی اوور صرف 6 رنز دیے اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
Vaishnavi Sharma 🤣🤣🤣 pic.twitter.com/kHw6DBA9aD
— Mamta Jaipal (@ImMD45) December 29, 2025
ان کی مؤثر بولنگ نے بھارت کو 30 رنز سے کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کے ساتھ ہی بھارتی ویمن ٹیم نے سیریز میں 0-4 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔
مزید پڑھیں: وہ مجھے گلے لگانے کی کوشش کرتے، بنگلادیشی کرکٹر جہاں آرا عالم کے سابق سلیکٹر پر سنگین الزامات
حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والی وشنوی شرما اپنی بے خوف بولنگ اور جارحانہ انداز کے باعث شائقین اور ماہرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں اور یہ واقعہ بھی ان کے پرجوش مزاج کی ایک جھلک بن کر سامنے آیا۔














