مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے میدان میں گوگل کے ٹول جیمنی نے نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے اپنی موجودگی مضبوط کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف
تازہ اعداد و شمار کے مطابق جیمنی کی مقبولیت میں اضافہ محض نیا پن نہیں بلکہ صارفین کی روزمرہ عادت بنتے استعمال کا نتیجہ ہے۔
ویب اینالیٹکس کمپنی سِمیلر ویب کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جیمنی کا جنریٹو اے آئی ویب ٹریفک میں حصہ 5.4 فیصد سے بڑھ کر 18.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ صارفین نہ صرف اے آئی ٹولز زیادہ استعمال کر رہے ہیں بلکہ بڑے ٹیک پلیٹ فارمز اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ یہ استعمال کس سمت جاتا ہے۔
مزید پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر صارفین کو کون سی سہولت فراہم کرے گا؟
اسی مدت کے دوران چیٹ جی پی ٹی کا مارکیٹ شیئر 87.2 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ابتدائی غلبے کے بعد اے آئی کے استعمال میں اب مختلف پلیٹ فارمز کے درمیان تقسیم بڑھ رہی ہے۔
جیمنی کی مقبولیت کی وجوہات
جیمنی کی سب سے بڑی طاقت اس کی براہ راست رسائی ہے۔ گوگل نے اسے اپنی روزمرہ استعمال کی جانے والی مصنوعات جیسے سرچ، کروم، اینڈرائیڈ اور ورک اسپیس میں ضم کر دیا ہے۔ صارفین کو الگ سے کوئی ٹول کھولنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ سوال آتے ہی جیمنی سامنے موجود ہوتا ہے۔
جیسے جیسے مصنوعی ذہانت روزمرہ معمول کا حصہ بنتی جا رہی ہے اس طرح کی ہموار اور فوری رسائی غیر معمولی اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صرف پلیٹ فارم میں شامل ہونا کامیابی کی ضمانت نہیں۔
مزید پڑھیں: ہفتے میں کتنے صارفین چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں؟ ٹائم میگزین کی رپورٹ جاری
مثال کے طور پر مائیکروسافٹ کا کوپائلٹ جو ونڈوز اور ایج میں پہلے سے موجود ہے اس کا مارکیٹ شیئر 1.5 فیصد سے معمولی کم ہو کر 1.2 فیصد رہ گیا ہے۔
یہ فرق اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ محض پہلے سے انسٹال ہونا کافی نہیں بلکہ صارفین کو مستقل طور پر متوجہ رکھنا اصل چیلنج ہے۔
جیمنی صارفین کو راغب کرنے میں کامیاب
اس معاملے میں جیمنی اپنے حریفوں کے مقابلے میں بہتر طور پر صارفین کو بار بار استعمال کی طرف راغب کرنے میں کامیاب نظر آ رہا ہے۔
اگر یہی رجحان برقرار رہا تو وہی اے آئی ٹولز سبقت لے جائیں گے جو روزمرہ کے کاموں میں سب سے قدرتی اور آسان انداز میں ضم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ایپل اور گوگل میں 1 ارب ڈالر کا معاہدہ، کیا ’سری‘ گوگل کے جیمنی اے آئی سے چلے گا؟
اب اصل سوال یہ ہے کہ آیا چیٹ جی پی ٹی کا مارکیٹ شیئر کسی سطح پر مستحکم ہو جاتا ہے یا گوگل اپنے ماحولیاتی نظام میں مزید انضمام کے ذریعے جیمنی کو مسلسل آگے بڑھاتا رہے گا۔














