یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائشگاہ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، روس کا الزام

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائشگاہ نوگوروڈ میں ڈرون حملے کی کوشش کی۔

روسی حکام کے مطابق یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور تمام ڈرونز کو بروقت مار گرایا گیا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: جی20 ممالک کے اجلاس میں روس یوکرین امن منصوبے پر غور، امریکا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس واقعے کو ریاستی دہشتگردی کی پالیسی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسی کارروائیاں روس کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین نے اس نوعیت کی کوئی کارروائی نہیں کی۔

ان کے مطابق پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملے کی کہانی من گھڑت ہے اور روس اس دعوے کو یوکرین کے خلاف مزید حملوں کا جواز بنانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:روس یوکرین علاقائی تنازع: زیلنسکی، پیوٹن سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار

زیلنسکی نے مزید کہاکہ یوکرین ایسے اقدامات نہیں کرتا جو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچائیں، بلکہ روس امریکی صدر ٹرمپ کی سفارتی کاوشوں کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں