اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث اس دن تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
#پاکستان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم جنوری 2026 بروز جمعرات کو بینک ہالیڈے کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ 🏦🇵🇰@StateBank_Pak #SBP #Pakistan #BankHoliday pic.twitter.com/lFAoAftOp1
— Adnan Riaz (@adnanriazgfx) December 30, 2025
اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2026 (جمعرات) کو بینک تعطیل کی وجہ سے عوام سے کسی بھی قسم کا لین دین ممکن نہیں ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دن تمام بینک، ترقیاتی و مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، تاہم ان اداروں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے۔














