بندر نے آدمی سے ،عورت نے بندر سے عینک چھین لی،ویڈیو وائرل

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ایسی ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں ایک بندر آدمی کی عینک چھین کر پہن لیتا ہے۔لیکن پھر اس بندر سے عینک وہیں موجود ایک عورت چھین لیتی ہے۔

  انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر کی طرف آرہا ہوتا ہے۔

سیڑھیوں کے بائیں جانب موجود دیوار پر ایک بندر اس آدمی کو اوپر آتے ہوئے دیکھ رہا ہوتا ہے۔جیسے ہی آدمی بندر کے قریب پہنچتا ہے تو بندر ایک ہاتھ آدمی کے کندے پر رکھتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے اس کی عینک اتار لیتا ہے۔

آدمی کے پیچھےموجود باقی لوگ بندر کی اس حرکت کو دیکھ کر ہنسنے لگ جاتے ہیں۔

بندر آدمی سے عینک چھین لینے کے بعد دیوار پر بیٹھ جاتا ہے اور عینک کو پہن لیتا ہے۔

اسی وقت وہاں موجود ایک عوورت بندر کے پاس آتی ہےاور اسے تھیلے میں ایک ہاتھ سے کھانے کی چیزیں نکال کر دیتی ہےاور دوسرے ہاتھ سےبندر سے عینک چھین لیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Animal Festiva (@animalfestiva)

صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ایک انسٹا گرام صارف نے لکھا خوش قسمت،بندر عینک لے کر درخت پر نہیں چڑھا۔

ایک صارف نے بندر سے عینک لینے والی خاتون کے بارے میں لکھا کہ یہ خاتون بہت ہی ہوشیار ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورتیں بہت ہوشیار اور ذہین ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت