سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں نئے سال کے موقع پر نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔
شہزادہ فہد بن سلطان نے اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کی مبارک دی، جس کا اسحاق ڈار نے پرتپاک انداز میں جواب دیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a call from HH Prince Fahd bin Sultan bin Abdul Aziz governor of Tabuk, Kingdom of Saudi Arabia.
HH Prince Fahd conveyed season’s greetings and best wishes for new year. DPM/FM… pic.twitter.com/VK7U0v2Y9k
— Office of the Deputy Prime Minister (@DPM_PK) December 31, 2025
دونوں رہنماؤں نے ماضی میں ہونے والی مثبت ملاقاتوں اور روابط کو یاد کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
گورنر تبوک نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کو تبوک کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے اسحاق ڈار نے سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان رجیم دہشتگردی پر پردہ ڈال رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش ظاہر کی۔
اسحاق ڈار نے شہزادہ فہد بن سلطان کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ اور استحکام میں ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات مزید وسعت اختیار کر رہے ہیں۔














