وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
سالِ نو پر حکومت نے عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
اس اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 57 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 2026 معیشت کے لیے نہایت کٹھن سال، پیٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا ہوگا، مزمل اسلم
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس سے قبل 15 دسمبر کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔














