اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ دورہ ڈھاکہ کے موقع پر ہمارے ذہن میں تھا کہ بھارتی وفد سے گریز کرنا ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود مجھ سے آکر ملے۔
مزید پڑھیں: ڈھاکہ میں غیر معمولی سفارتی لمحہ: پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم بیٹھے ہوئے تھے اور بھارتی وزیر خارجہ ہم سے آکر ملے، جے شنکر نے خود آکر مجھ سے ہاتھ ملایا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ کیمرے آئے ہوئے تھے اور انہیں معلوم تھا کہ یہ رپورٹ ہوگا، جنازے میں جانے سے پہلے ہم سب کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا تھا، جہاں یہ مصافحہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے لوگوں نے انتہائی گرمجوشی سے ہمارا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچے تھے، جہاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ان کی غیررسمی ملاقات ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار
مئی میں پاک بھارت کشیدگی اور جنگ جیسے حالات کے بعد یہ دونوں ممالک کے اعلیٰ نمائندوں کے درمیان پہلا براہِ راست اور اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے جسے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔














