پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، پاک بھارت جنگ بندی پر عمل جاری ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے  اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، پاک بھارت جنگ بندی پر عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاک بھارت تنازع کے دوران لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے اہم کردار ادا کیا، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی۔ جنگ بندی کے لیے مجھے امریکا سے فون آیا تھا۔ میں نے واضح کیا کہ پاکستان جنگ چاہتا ہی نہیں تھا۔ ہم نے کسی سے نہیں کہا تھا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بٹھائیں۔ ہم سے کسی نیوٹرل مقام پر بٹھانے کی بات کی گئی تھی۔ اس پر میں نے کہا تھا کہ اگر میٹنگ کسی نیوٹرل مقام پر ہوگی تو اس کے لیے پاکستان تیار ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے واضح کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی۔ بلکہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بلاجواز بیان بازی جاری رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ جبکہ  او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس یکم ستمبر کو جدہ میں ہوگا۔  انہوں نے بتایا کہ ان کا بنگلہ دیش کا دورہ 2 روزہ ہے۔ دورے کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کو مزید قریب لانا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا دورہ ابھی شیڈول نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی