پارک ویو سٹی اسلام آباد میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کی ویڈیوز وائرل

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسلام آباد کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی میں نئے سال 2026 کی آمد کے موقع پر ایک بڑے جشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جسے شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

تاہم جشن کے دوران بعض ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں چند نوجوانوں کو املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز میں نظر آ رہا ہے کہ نوجوانوں نے پارک میں نصب بینچوں، خار دار تاروں اور دیگر تنصیبات کو توڑا جبکہ بعض اشیاء کو قریبی پانی میں پھینکتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر ویڈیوز میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج کے مناظر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب بغیر ٹکٹ کنسرٹ ایریا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد نے سیکیورٹی پر پتھراؤ کیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ خرم اقبال لکھتے ہیں کہ یہ علیم خان کی اسلام آباد میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان نوجوانوں کو کس بات پر غصہ تھا تاہم اس صورتحال پر افسوس کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ملک کو چاہے پیرس جیسا ہی کیوں نہ بنا دیا جائے ایسے مناظر پھر بھی دیکھنے کو ملتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت عطا فرمائے۔

جہاں ایک طبقہ انتظامیہ کی سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا رہا ہے وہیں بعض افراد شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ پارک ویو سٹی اسلام آباد میں نیو ایئر نائٹ کے دوران جن عناصر نے توڑ پھوڑ کی اُن کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ جو لوگ عوامی و نجی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں وہ دراصل پاکستان کے دشمن ہیں۔ ایسے افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟