وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے9 جنوری کو کراچی اور سندھ کے دورے کا اعلان کر دیا۔
سہیل آفریدی نے سماجی رابطوں کی سایٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ وہ ۹ جنوری بروز جمعہ کراچی اور سندھ کے دورے پر جائیں گے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ تیار ہیں؟
۹ جنوری بروز جمعہ!!!
کراچی، سندھ تیار ہو؟
انشاءاللہ عمران خان صاحب کا پیغام لے کر ہم آرہے ہیں۔ تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی۔ انشاءاللہ
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) January 1, 2026
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سہیل آفریدی لاہور کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔














