برطانیہ میں ایک مشہور ٹرک جس پر سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر والا پوسٹر لگا تھا، کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
The famous truck in the UK with an IK poster has been vandalised by unknown individuals, according to the owner. pic.twitter.com/g5pCpKsw4j
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) December 31, 2025
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک پر لگی ہوئی عمران خان کی تصویر پر کالی سیاہی گرائی گئی ہے جس پر پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ اب برطانیہ میں ہر جگہ ہی ردعمل میں خان کی تصویروں والے ٹرک نظر آئیں گے۔
برطانیہ میں عمران خان کی تصویر والے ٹرک پر 'نامعلوم' لوگوں کا خان تصویر پر حملہ۔۔۔۔۔
اب برطانیہ میں ہر جگہ ہی ردعمل میں خان کی تصویروں والے ٹرک نظر آہیں گیں۔pic.twitter.com/pBDhzKR5Qu
— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) January 1, 2026
شہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان اور اس کی تصویر سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
برطانیہ میں "ایاک نعبدو و ایاک نستعین" والے ٹرک پر حملہ کیا گیا یہ لوگ عمران خان اور اس کی تصویر سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں ۔
ڈاکٹر شہباز گل pic.twitter.com/mx4aUIPpal
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) January 1, 2026
ارم جعفری نے کہا کہ انہیں شاید یہ اندازہ نہیں ہےیہاں ہزاروں گاڑیوں پر عمران خان کی تصاویر ہیں۔ ریسٹورنٹس، دکانوں میں تصاویر ہیں، تم ایک ہٹاؤ گے ہم دس لگائیں گے۔
اتنا ڈر اتنا خوف یہاں برطانیہ میں عمران خان کی تصویر والے ٹرک پر 'نامعلوم' افراد کا خان صاحب کی تصویر پر حملہ۔۔لیکن انہیں شاید یہ اندازہ نہیں ہےیہاں ہزاروں گاڑیوں پر عمران خان کی تصاویر ہیں ریسٹورنٹس دکانوں میں تصاویر ہیں تم ایک ہٹاؤ گے ہم دس لگائیں گے
— Erum Jaffri (@ErumJavaid) January 1, 2026














