خیبر پختونخوا کے عوام نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سال 2025 کا ہیرو قرار دیا ہے۔
صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کی سلامتی، معیشت اور خودمختاری کو عالمی طور پر مضبوط کیا جسے دنیا بھر نے سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت نے انڈیا کو شکست دی اور ملک کے اندر خوارج کے فتنے کا موثر مقابلہ کیا، معیشت، مہنگائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فیلڈ مارشل کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سال 2025 میں کیا کامیابیاں سمیٹیں؟
ایک شہری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا بجٹ عالمی طور پر کچھ زیادہ نہیں ہے، آپریشن بنیان المرصوص سے ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، فیلڈ مارشل نے فوج کے اندر اور باہر ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے ان تمام شعبوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دور میں ملک کی خارجہ اور سفارتی پالیسی میں بہتری آئی ہے، امریکا نے بھی فیلڈ مارشل کی کارکردگی کا اعتراف کیا۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک 2026 میں بھی کامیابیوں کے سنگ میل عبور کرتا رہے گا۔














