بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ایک روزہ میچز اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی۔
مزید پڑھیے: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟
مزید برآں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا 16 مئی سے شروع ہوگا، اور پاکستانی ٹیم 4 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں: عمر گل کا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہونے کا امکان
بی سی بی کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے وینیوز بعد میں اعلان کیے جائیں گے۔














