انجیلینا جولی کا رفح بارڈر کا دورہ، زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی حالت زار کا جائزہ

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی اداکارہ اور معروف انسانی حقوق کی کارکن انجیلینا جولی نے جمعہ کے روز مصر کی جانب سے رفح بارڈر کراسنگ کا دورہ کیا، جو غزہ کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کے مشن کا حصہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلینا جولی نے اس موقع پر غزہ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی حالتِ زار کا جائزہ لیا اور محصور علاقے میں جاری امدادی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ دورے کا مقصد غزہ کے لیے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی صورتحال کا جائزہ لینا اور امدادی کوششوں کی حمایت کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان طویل قانونی جنگ کا اصل سبب کیا نکلا؟

انجلینا جولی کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ کا ایک نمائندہ، شمالی سینائی کے گورنر اور مصر کے وزیرِ امیگریشن بھی موجود تھے۔ وفد نے بین الاقوامی انسانی ہمدردی کی کوششوں میں شرکت کی اور مصر و امریکہ کی جانب سے امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی عالمی سطح پر انسانی فلاحی سرگرمیوں کے لیے جانی جاتی ہیں اور وہ ماضی میں بھی دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی بحرانوں پر آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب و پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید اظہارِ تشویش

ادھر غزہ کے عوام گزشتہ 2 برس سے جاری اسرائیلی جنگ کے باعث شدید انسانی بحران کا شکار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، جبکہ بنیادی ڈھانچہ بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔

مصر نے رفح بارڈر کے ذریعے غزہ سے متعدد پناہ گزینوں کو قبول کیا ہے اور امدادی سامان کی ترسیل میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟