سردار یاسر الیاس کو آئندہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے تیار کرنے کی خبریں، فاروق حیدر نے خاموشی توڑ دی

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سینیئر رہنما مسلم لیگ ن راجا فاروق حیدر نے معروف بزنس مین سردار یاسر الیاس کو آزاد کے نئے وزیراعظم کے لیے تیار کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معروف بزنس مین سردار یاسر الیاس کو آزاد کشمیر کو آئندہ وزیراعظم بنانے سے متعلق کی جانے والی باتیں درست نہیں۔ ’یہ ایسے ہی ہے کہ شام کے وقت آپ مجھے پوچھیں کہ کیا ٹائم ہوا ہے تو میں کہوں کہ صبح کے 8 بجے ہیں، وہ تو ابھی تک مسلم لیگ ن میں باضابط شامل ہی نہیں ہوئے۔‘

یہ بھی پڑھیں:وی ایکسکلوسیو: آزاد کشمیر میں اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، راجا فاروق حیدر

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے لیکن نئے وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

راجا فاروق حیدر نے کہاکہ لاہور میں ہونے والی پارٹی میٹنگ میں نواز شریف نے تنظیم پر واضح کیاکہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہر کوئی وزیراعظم بنتا پھرے،پہلے الیکشن جیتیں وزیراعظم کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ سردار یاسر الیاس اس وقت وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈی نیٹر برائے سیاحت ہیں۔حالیہ دنوں میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان کو آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ یاسر الیاس کے بھائی سردار تنویر الیاس بھی 2022 میں آذاد کشمیر کے وزیراعظم رہ چکے ہیں تاہم ایک عدالتی فیصلے میں وہ نااہل ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا