وفاقی سیکرٹری (انچارج) ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے تاج پورہ لاہور میں زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر حاجی کیمپ لاہور رضوان شریف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مجیب شاہ، کمیونیکشن اینڈ ورکس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب اور فنانس کے نمائندوں نے وفاقی سیکرٹری کو منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی۔
نئے حج کمپلیکس کا رقبہ 57 کنال 4 مرلے ہے اور اس میں تربیت کے لیے آڈیٹوریم، ایڈمن بلاک، کیفے ٹیریا، رہائشی بلاک، پارکنگ اور مسجد کی سہولیات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: حاجی کیمپ میں معاونینِ حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور سول ڈیفنس کی تربیت شروع
وفاقی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ نئے حاجی کیمپ میں اللہ کے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو سکے۔
واضح رہے کہ زمین حاصل کرنے کے بعد اس کمپلیکس کی تعمیرات کا آغاز 2022 میں ہوا تھا اور حج 2026 کے لیے رواں سال پرانا حاجی کیمپ ہی زیر استعمال رہے گا۔














