وزیر داخلہ کا منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ معصوم شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار

محسن نقوی نے واضح کیاکہ حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف بلا امتیاز مؤثر کارروائی کی جانی چاہیے۔

یہ ہدایات انہوں نے ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے دوران جاری کیں، جہاں انہیں منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس اور مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وزیر داخلہ کو مختلف کیسز، تحقیقات اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ انسانی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف مزید نتیجہ خیز اور مؤثر کارروائیاں کی جائیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو نوجوانوں اور معصوم شہریوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سی آئی ڈی کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا خطرناک ملزم گرفتار

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور ایف آئی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب