پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی لگانے والے 2 خریدار سامنے آگئے ہیں۔
انویریکس سولر انرجی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار پانے والے 10 بولی دہندگان میں سب سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ کامیابی انویریکس کے وژن، پختہ عزم اور اسٹریٹجک سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فہرست میں سب سے پہلے آنے کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
A strong start to the next chapter ⚡
Inverex Solar Energy has been confirmed as the 1️⃣st of 1️⃣0️⃣ qualified bidders for the HBL PSL Teams Auction.#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/uIETBlwwXc
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 5, 2026
انویریکس سولر انرجی جدیدیت، عزم اور مضبوط قیادت کے ساتھ کھیل اور توانائی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انویریکس سولر انرجی کے سی ای او محمد ذاکر علی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم کرکٹ اور اس کے شائقین پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا وژن واضح اور سادہ ہے۔ ’پاکستان کو توانائی فراہم کرنا، نہ صرف میدان میں بلکہ میدان کے باہر بھی۔‘
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس وطن کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں، جسے ہم فخر سے پاکستان کہلاتے ہیں۔
’او زیڈ گروپ آف کمپنیز بھی تصدیق شدہ بولی دہندہ میں شامل‘
اس کے علاوہ او زیڈ گروپ آف کمپنیز 8 جنوری 2026 کو ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیمز آکشن سے پہلے دوسرے تصدیق شدہ بولی دہندہ کے طور پر شامل ہوگیا ہے۔
او زیڈ گروپ آف کمپنیز کے بانی چیئرمین حمزہ مجید نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں اوورسیز پاکستانی ہوں، اور 2 سال سے پاکستان میں ہی کاروبار کررہا ہوں۔
The momentum builds ⚡
OZ Group of Companies enters the mix as the second confirmed bidder ahead of the HBL PSL Teams Auction on 8 January 2026 💫#HBLPSL | #NewEra | @OZGroupOff1cial pic.twitter.com/0dIrtHsvpg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 5, 2026
انہوں نے کہاکہ مجھے کرکٹ سے پیار ہے، ہر پاکستانی کے دل کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ملک کے لیے کچھ کرے۔ اگر موقع ملا تو کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے لیے نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
پی ایس ایل 11 میں کل 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، جن میں ملتان سلطانز کے انتظامات پی سی بی خود دیکھے گا، اور اس فرنچائز کی نیلامی بعد میں کی جائےگی۔














