پاکستانی وی لاگرکی بھارت میں موٹر سائیکل پر سیر کر نے کی ویڈیو وائرل

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حسن نامی پاکستانی وی لاگر کی بھارت کی مختلف جگہوں پر موٹر سائیکل پر سیر کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ہم جب بھی ملک انڈیا کا نام سنتے ہیں تو شاید کہیں نہ کہیں ذہنوں میں یہ بات گھومنے لگتی ہے کہ انڈیا دشمن ملک ہے۔یہ سوچ شاید انڈیا اور پاکستان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی خبروں سے پیدا ہوئی ہے۔

دونوں ملکوں کی عوام کی ایک دوسرے کے لیے اتنی ہی محبت ہے جتنی میڈیا یا سوشل میڈیا پر نفرت دکھائی جاتی ہے۔

حسن نامی پاکستانی وی لاگر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بھارت کی مختلف جگہوں پر اپنی موٹر سائیکل پر سفر کرتا ہے اور بھارتیوں سے ہونے والی ملاقات کے مثبت پہلوؤں کو کیمرے میں عکس بند کرتا ہے۔

ویڈیو میں ہندوستانیوں کو خوشی سے حسن کے ساتھ ملتے ،بات چیت کرتے اور ہندی زبان میں خوش آمدید کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وی لاگر نےویڈیو میں ہندوستان میں سفر کے دوران اپنے مختلف تجربات کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان شاید واحد ملک ہے جہاں سفر کے دوران مجھےگھر کی طرح محسوس ہوا۔

حسن نے بتایا کہ آپ سفر کر رہے ہوں اور آپ ان لوگوں کو دیکھ رہے ہوں جو بالکل آپ ہی کی طرح نظر آتے ہیں،کھانا جیسا ہم کھاتے ہیں وہ بھی ان کے کھانے سے بہت ملتا جلتا ہے۔

زبان ثقافت بالکل ایک ہی جیسی ہے۔لیکن دونوں ممالک کے درمیان تاریخ، سیاست اور بھارت کا اپنی مسلم آبادی کے ساتھ سلوک کی وجہ سے دشمنی کا رشتہ ہے۔

حسن کا کہنا تھا کہ 75،76سال ہو چکے ہیں لیکن ہم نے ابھی تک ایک پڑوسی کے طور پر رہنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیےکچھ نہیں کیا۔

اس نے مزید کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ ہم اس طرح جدا ہوئے ہیں کہ ہمیں امن کے ساتھ رہنے کا راستہ ہی نہیں ملا،سب سے بڑا افسوس بھی یہی ہے۔

پاکستانی وی لاگر نے انڈیا میں اپنے 30دن کے سفر کے دوران متعدد مثبت پہلوؤں کو عکس بند کیا۔انہی مثبت پہلوؤں میں سے ایک حسن نے ہائی وے پر سفر کے دوران ایک ایسے خاندان کی ملاقات عکس بند کی جنہوں نے اسے کھانے میں سندھی بریانی کھلائی جو وہ گھر سے بنا کر لائے تھے۔

حسن نے بتایا کہ اس خاندان نے اسے کھانے کی آفر اس لیے کی کیونکہ انہیں لگا کہ میں نے شاید سفر کے دوران کافی دنوں سے گھر کا پکا ہوا کھانا نہیں کھایا۔

اپنی ویڈیو میں حسن نے ہندو شخص کا ایک بہت ہی عمدہ اور خوبصورت پینٹنگ دینے کا واقعہ بھی عکس بند کیا۔

پینٹنگ دینے والے شخص نے حسن کو کہا کہ میرے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں تھا اس لیے میں آپ کے لیے پاکستان واپس ساتھ لے کر جانے کے لیےپینٹنگ لے کر آیا ہوں۔

اسی طرح ایک خاتون نے کہا کہ اگر میرا بس چلے تو میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان موجود لائنوں کو مٹا دوں۔

حسن نے کہا کہ اسے امید ہے کہ اس کی ویڈیو سے ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا