شیر افضل مروت محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر عمران خان کے خلاف بول پڑے

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلوں پر سوالات اٹھا دیے۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے تحت منعقدہ نیشنل کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لیاقت بلوچ، بیرسٹر سیف، عمران اسماعیل اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت شامل تھے۔

کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت اور فیصلوں پر کھل کر تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت ہونے کے باوجود اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی اور شخصیت کو نامزد کیا گیا، جو فیصلہ سازی پر کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایسے فیصلے کس بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، اور سوال اٹھایا کہ کیا کوئی ایک فیصلہ بھی درست ثابت ہوا ہے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہاکہ میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ملک کو اس حالت میں پہنچانے کی ذمہ دار پی ٹی آئی بھی ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو اس وقت شدید سیاسی پولرائزیشن کا سامنا ہے، جس کے باعث مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے مکالمے قومی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم بعض سیاسی جماعتوں کی عدم شرکت اس خدشے کی عکاسی کرتی ہے کہ انہیں سیاسی نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کے بجائے کس کی رہائی مطلوب ہے؟

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال سے حکمران طبقات کو خدشات لاحق ہیں، تاہم مسائل کا حل بات چیت اور مفاہمت میں ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست رٹ قائم کرےگی، چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف تحقیقات تیز کردیں

’خواتین کے حقوق قربان نہ کیے جائیں‘: یورپی یونین کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت پر ملالہ یوسفزئی کا سخت ردعمل

پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

برطانیہ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قیمت گرگئی

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا