تحریک تحفظ آئین پاکستان کی عوامی رابطہ مہم، قافلہ جہلم پہنچ گیا

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ مہم کی قیادت پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔ آج صبح قافلہ اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور کے لیے روانہ ہوا جو جہلم پہنچ چکا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم کسی کو فتح کرنے یا پتھر مارنے نہیں نکلے بلکہ ہمارا مقصد آئین کی حفاظت کرنا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے 28 فروری کو ملک گیر احتجاج کی کال بھی دی۔

محمود خان اچکزئی کے مطابق  یہ 3 روزہ دورہ عوامی رابطہ مہم ہے، جس کا مقصد اسٹریٹ موبلائزیشن کو فروغ دینا اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔

قافلے میں بڑی تعداد میں گاڑیاں شامل ہیں اور مختلف مقامات پر تحریک تحفظ پاکستان کے رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

تحریک کے ترجمان کے مطابق یہ قافلہ محمود خان اچکزئی کے گھر سے روانہ ہوا اور پنجاب کی اپوزیشن جماعت کے لیڈر معین قریشی کی سربراہی میں اتحادی رہنما بھی اس میں شامل ہوئے۔

سینیئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفیٰ نواز کھوکھر، سیکرٹری جنرل اسد قیصر سمیت دیگر اہم رہنما بھی اس دورے میں شریک ہیں۔ لاہور پہنچنے پر قافلہ سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا، جبکہ کئی اہم سیاسی رہنما تحریک میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی پنجاب اسمبلی کا دورہ کریں گے اور کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو درخواست دی جائے گی۔ تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ مہم آئین کی بحالی اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہے، اور عوام کو ظلم کے خلاف متحد کرنے کا آغاز ہے۔

محمود خان اچکزئی نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظلم مٹانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو۔ یہ صرف ایک دورہ نہیں بلکہ آئین کی بالادستی کی تحریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس میں بسیں، ٹرک اور دیگر ٹرانسپورٹ بند رہیں گی، اور پاکستان کی سڑکوں پر عوام کا راج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ، تاریخ سامنے آگئی

لاہور میں تحریک کی قیادت کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان کے لاہور دورے کی وجہ سے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ تحریک کے رہنما اخونزادہ حسین احمد نے اسے نیٹ پریکٹس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب کے عوام کو ساتھ ملا کر بڑی تحریک کی تیاری ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے حال ہی میں 27ویں آئینی ترمیم کی مذمت کی تھی اور ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک کے قائدین کا کہنا ہے کہ یہ عوامی رابطہ مہم آئین کی حفاظت اور شفاف انتخابات کے مطالبے کو مزید تقویت دے گی۔ لاہور میں عوامی اجتماعات، پریس کانفرنسز اور جیل میں قید رہنماؤں سے ملاقاتوں کا پلان موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟