بھارت میں جنگلی ہاتھی نے نوجوانوں کے ساتھ فٹبال کھیلی، ویڈیو وائرل

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے اوڑیسہ کے ضلع کندوجہار سے ایک حیران کن اور دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک جنگلی ہاتھی کو فٹبال کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی میں 25 فیصد کمی، وجوہات کیا ہیں؟

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی نوجوان ایک میدان میں فٹبال کھیل رہے تھے۔ ویڈیو کے مطابق اچانک ہاتھی قریب کے جنگل سے میدان میں داخل ہوا اور فٹبال کے قریب رک گیا۔ حیرت انگیز طور پر ہاتھی نے نہ صرف گیند میں دلچسپی ظاہر کی بلکہ اسے اپنے پیر سے کک کرنا شروع کر دیا، جس پر نوجوانوں نے محفوظ فاصلہ اختیار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان محتاط رہتے ہوئے ہاتھی کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نوجوانوں نے ہاتھی کو میدان سے ہٹانے کی کوشش بھی کی، لیکن ہاتھی کچھ دیر وہاں رہ کر گیند کے ساتھ کھیلتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست آسام میں ٹرین کی ٹکر سے 7 ہاتھی ہلاک

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے حیرت اور خوشی کے ساتھ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ نے اسے انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قرار دیا، جبکہ دیگر محض اس غیر متوقع منظر سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp