بین الاقوامی جرائم کی عدالت میں سابق میجر جنرل ضیا الاحسن کے خلاف مقدمے میں سابق آرمی چیف اقبال کریم بھوئیاں اپنی گواہی دیں گے۔ یہ مقدمہ آوا می لیگ حکومت کے دور میں سو سے زائد افراد کی لاپتہ ہونے اور قتل کے واقعات سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کے انتقام کا نشانہ بننے والے افسران کو فراہمی انصاف کا فیصلہ
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے بتایا کہ اقبال کریم بھوئیاں اپنی گواہی آئندہ سماعت میں پیش کریں گے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر شیخ مہدی نے بھی عدالت کے سامنے سابق گواہ کے بیان کے اہم نکات پیش کیے جو پہلے انویسٹی گیشن آفیسر کو دیے گئے تھے۔

ضیاالاحسن کی نمائندگی کرنے والے سینیئر وکلاء منصور الحق چوہدری اور نازنین نہار نے عدالت میں 3 الزامات کو قانونی چیلنج دیا اور کہا کہ مقدمے میں ثبوت معتبر نہیں ہیں، اس لیے ان کے مؤکل کو مقدمے سے خارج کیا جائے۔
عدالت نے فریقین کی دلائل سننے کے بعد 14 جنوری کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی ہے۔














