کراچی اوپن: نور زمان کوارٹر فائنل ہارگئے لیکن شائقین کا دل جیت لیا

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسکواش کے نوجوان ستارے نور زمان کراچی اوپن کے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپیئن محمد الشرباجی سے ہارگئے اور یوں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہوگیا لیکن مقابلہ ہار کر بھی نور نے شائقین کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

کوارٹر فائنلز میں  5 گیمز کے مقابلے میں نور نے سابق عالمی چیمپیئن کو ٹف ٹائم دیا جس کا اعتراف میچ کے بعد محمد الشرباجی نے بھی کیا۔

پہلے گیم میں نور کا آغاز کمزور رہا جہاں سابق عالمی نمبر ایک الشرباجی نے شائقین کو شاندار شاٹس دکھائے اور 11-2 سے پہلا گیم جیت لیا۔

دوسرے گیم میں نور نے ہوم کراؤڈ کے جوش و خروش سے حوصلہ حاصل کیا اور الشرباجی کے 11-8 کے مقابلے میں مضبوط کارکردگی دکھائی۔

تیسرے گیم میں نور نے اپنی رفتار پکڑی اور الشرباجی کو 11-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہے۔ شائقین نے گلاس کورٹ میں کھڑے ہو کر ’شاباش نور‘ کے نعرے لگائے۔

چوتھے گیم میں دونوں کھلاڑی برابر برابر مقابلہ کر رہے تھے لیکن نور نے کچھ ذہین شاٹس کے ذریعے برتری حاصل کی اور شائقین کو شاندار ایکشن دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیے: کراچی اوپن کے ذریعے اسکواش میں پاکستان کی واپسی کی کوشش، ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

5واں اور آخری گیم انتہائی سنسنی خیز رہا اور دونوں کھلاڑی ہر پوائنٹ کے لیے سخت مقابلہ کرتے دکھائی دیے۔ آخرکار الشرباجی نے آخری گیم 11-9 سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ نور نے گراؤنڈ پر گر کر آخری شاٹ پکڑنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہو سکے۔

میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور الشرباجی نے نور کو مشورے بھی دیے جبکہ شائقین نے کھلاڑیوں کو کھڑے ہوکر داد دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی اسکواش میں واپسی جاری، اسکاٹ لینڈ میں انڈر-15 اور 13 چیمپیئن شپ ٹائٹل بھی ہاتھ آگئے

محمد الشرباجی نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے نور کے بارے میں سنا تھا اور مجھے خاص ہدایت دی گئی تھی کہ اس پر نظر رکھنا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے کبھی ان کے خلاف نہیں کھیلا مگر دوسرے گیم میں انہوں نے مجھے چیلنج دیا۔

انہوں نے کہا کہ نور نے مجھے متاثر کیا، وہ ہمیشہ فوکسڈ رہتے ہیں، دیکھتے اور سیکھتے ہیں کہ کیسے بہتر ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے یہ خوش آئند ہے کہ ایک نوجوان دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی نورزمان نے ٹائٹل جیت لیا

یہ میچ نہ صرف پاکستان میں اسکواش کے شائقین کے لیے دلچسپ رہا بلکہ نور زمان کے مستقبل کے لیے بھی امید افزا پیغام ہے کہ وہ جلد عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘